صفحۂ اول
منتخب مضمونبھارت کا قومی پرچم تین مختلف رنگوں کی افقی مستطیل پٹیوں پر مشتمل ہے، جو زعفرانی، سفید اور سبز رنگوں کی ہیں۔ اس پرچم کے درمیان میں نیلے رنگ کا اشوک چکر ہے جو وسطی سفید پٹی پر نظر آتا ہے۔ اس پرچم کو ڈومنین بھارت کے اجلاس مورخہ 22 جولائی، 1947ء کے موقع پر اختیار کیا گیا اور بعد ازاں جمہوریہ بھارت کے قومی پرچم کے طور پر اسے برقرار رکھا گیا۔ بھارت میں لفظ ترنگا (ہندی: तिरंगा) سے مراد ہمیشہ اسی پرچم کو لیا جاتا ہے۔ یہ پرچم سوراج کے جھنڈے سے مشابہت رکھتا ہے جو انڈین نیشنل کانگریس کا جھنڈا تھا اور اس کے خالق پینگالی ونکایا تھے۔م گاندھی کی خواہش کو دیکھتے ہوئے قانونی طور پر اس جھنڈے کو کھادی (ہاتھوں سے بُنا گیا کپڑا) اور ریشم کے کپڑے سے بنایا جاتا ہے۔ اس جھنڈے کو بنانے کے مراحل کی نگرانی بیورو آف انڈین سٹینڈرڈ کرتا ہے۔ اسے بنانے کے حقوق کھادی ڈیولپمنٹ اینڈ لیج انڈسٹریز کمیشن مختلف علاقوں کو جاری کرتا ہے۔ سنہ 2009ء تک کرناٹک کھادی گرام ادیوگ سنیوکتا سنگھ ہی اس جھنڈے کو بنانے والی واحد کمپنی تھی۔ بھارتی قانون کے مطابق اس پرچم کے استعمال کے قواعد مقرر ہیں جو دیگر قومی علامات پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق عام شہری اسے صرف قومی دن جیسے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ وغیرہ پر لہرا سکتے ہیں۔ سنہ 2002ء میں ایک شہری ناوین جندل کی درخواست پر بھارتی عدالت عظمی نے حکومت بھارت کو حکم دیا کہ وہ عام شہریوں کو پرچم کے استعمال میں رعایت دیں۔ اس پر یونین کیبنٹ نے شہریوں کو بعض حدود میں اسے استعمال کرنے کی رعایت فراہم کی۔ 2005ء میں قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اس پرچم کو کچھ خاص قسم کے کپڑوں سے تیار کرنے کی اجازت دی گئی۔ فلیگ کوڈ اس قومی پرچم کے لہرانے اور خصوصاً دیگر قومی اور غیر قومی پرچموں کے ساتھ اسے لہرانے کے اصول و ضوابط بیان کرتا ہے۔ |
خبروں میں
کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ کولا سپرڈیپ کنواں (تصویر میں) دنیا کا سب سے گہرا تلاشی کنواں ہے، ایک سائنسی منصوبہ جو 1970ء میں شروع ہوا اور 1989ء میں ختم ہوا، جس کی گہرائی تقریباً 12,262 میٹر ہے؟
ویکیپیڈیا ایک تحریک
آج کا لفظ
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 238,422 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | ||
منتخب فہرستبھارت میں، بھارتی آئین کے آرٹیکل 154 کے مطابق، گورنر اٹھائیس ریاستیں میں سے ہر ایک کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ گورنر کا تقرر بھارت کے صدر پانچ سال کی مدت کے لیے کرتے ہیں اور وہ صدر کی خوشی پر عہدہ رکھتے ہیں۔ گورنر قانونی طور پر ریاستی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کے تمام انتظامی اقدامات گورنر کے نام پر کیے جاتے ہیں۔ تاہم، گورنر کو وزیر اعلی کی سربراہی میں مقبول منتخب وزرا کی کونسل کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے، جو اس طرح ریاستی سطح پر عملی طور پر انتظامی اختیار رکھتی ہے۔ بھارتی آئین گورنر کو وزارت مقرر کرنے یا برخاست کرنے، صدر راج کی سفارش کرنے یا صدر کی منظوری کے لیے بل محفوظ کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔ | |||
تاریخآج: پير، 26 جنوری 2026 عیسوی بمطابق 7 شعبان 1447 ہجری (م ع و)
| |||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 238,422 مضامین موجود ہیں۔
| |||
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |



